پاکستان

رہنما پی ایم ایل این منظور اعوان کا چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی ایم این اے و صدر گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔۔

 

باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر کو نصیب ہوئی اور نعت مقبول ‏صلى الله عليه وعليه وسلم کی سعادت اس خوبصورت عشائیہ کے روح روا جناب ایم این اے و صدر گلف ریجن چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنی خوب صورت آواز میں نعت مقبول ‏صلى الله عليه وآله وسلم پڑی ۔عشائیہ میں خصوصی شرکت سر پرست آعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف ۔ایڈوکیٹ جنرل چوہدری بلو شیر وڑائچ۔ وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود۔اور محمد فدا نے کی ۔

 

عشائیہ میں محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا کہ میں رئیس مجلس شوری وزیراعظم محمد بن سلمان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو جن ہو نے ہمارے قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کی خصوصی درخواست پر مدینہ پاک میں چند ماہ پہلے ہونے والے واقعہ پر تمام پاکستانی کو رہا کرنے کا حکم جاری ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کے بعد میں قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ییرسٹر امجد ملک صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے سعودی عرب کی نئی تنظیم سازی کی جس میں مرکزی صدر شیخ سعید احمد۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان سر پرست آعلی رانا محمد اشرف۔ وائس چیرمین عبدالشکور راجپوت ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود ۔ سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس صاحبہ۔ میڈیا ھیڈ احسن مسعود۔ ڈپٹی ھیڈ سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر ڈپٹی ھیڈ احتشام رامے ۔ مجلس شوریٰ عبدالرحیم وینس اور باقی جتنے بھی عہدیدارن ہے

میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ سب لوگ بھی جو یہاں موجود ہے آپ سب بھی اس باڈی کا حصہ ہے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم سب نے پاکستان کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے اور ہماری آنے والی نہی نسل کے لیے کام کرنا ہے اور پاکستان کو مضبوط کرنا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ 2013 سے 2018 میاں محمد نواز شریف کا دور دکھ لے نہ تو ڈالر بڑا تھا اور نہ اور نہ ہی کسی چیز قمیت بڑی تھی بلکہ آٹا دال چینی اور پٹرول کا ریٹ کم ہوا تھاانہوں نے مزید کہا کہ کل جو ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس تھی اس سے زیادہ مدبر پریس کانفرنس میں نے آج تک نہیں دکھی پریس کانفرنس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اس میں واضع ملک دشمنوں کے خلاف واضع پیغام ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو آگے لے کر چلے گے۔۔۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان اظہارے خیال کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ چوہدری احسان الحق باجوہ قائد کے بیانے سے انتہائی حد درجے محبت کرنے والے شخص کو سر زمین سعودی عرب میں خوش آمدید کہتا ہوں اور چوہدری احسان الحق باجوہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میں دسمبر میں دوبارہ آوں گا اور پورے سعودی عرب کا دورہ کروں گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں احسان الحق باجوہ سے یہاں پر مسلم لیگی ساتھی بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کی محبت کرنے کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ آپ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے وژن کو خوبصورتی سے آگے لے کر چلتے ہیں ملک منظور حسین اعوان کا ایم این اے و صدر گلف ریجن سے کہنا تھا کہ آپ کو انشاءاللہ سعودی عرب کے اندر مسلم لیگ ن ایک مضبوط اور توانا نظر آۓ گی اور سعودی عرب کا کوئی بھی چھوٹا شہر ہو یا بڑا آپ کو وہاں مسلم لیگ ن کی تنظیم نظر آۓ گی اور انشاءاللہ اسحاق ڈار صاحب کو بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اور آپ کو کبھی مسی صورت بھی ہم مایوس نہیں کرے گے ہم سمجتھے ہے کہ سعودی عرب مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط قلعہ ہےاور ہم مسلم لیگ ن مے ساتھ جانی مالی ہر لحاظ سے ہم آپ کو صفہ اول میں ملے گے عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے وائس چیرمین رانا عبدالشکور راجپوت ۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا طارق محمود ۔سید اجمل شاہ۔ممبر مجلس عاملہ عبدالرحیم ونیس ۔سابقہ صدر جدہ عرفان الحسن سدرہ ۔سوشل میڈیا ھیڈ سائرہ شمس صاحبہ۔ میڈیا ھیڈ احسن مسعود۔ ڈپٹی سوشل میڈیا زوھیب شہزاد کھوکھر۔ڈپٹی میڈیا ھیڈ احتشام سلیم رامے۔چوہدری سہیل گجر۔چوہدری سرور۔ چوہدری حسنین عباس۔چوہدری وقاص وڑائچ۔مرزا عثمان۔عمران غوث۔چوہدری سہیل گجر۔چوہدری سرور۔ چوہدری اسلم چوہدری عرفان ۔چوہدری حسنین عباس۔چوہدری وقاص وڑائچ۔مرزا عثمان۔شاکر حسین۔ ڈاکٹر ذوالقرنین ۔اعظم حسین بھٹی ۔حاجی رمضان۔علی سیٹھ اور دیگر مسلم لیگی ساتھیوں نے کی ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker