اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 7 ہزار 512 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔