اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا ۔

 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد مرحوم ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کیا گیا،کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ مرحوم ارشد شریف کے جسد خاکی کو 1 بج کر 25 منٹ پر نیروبی سے اسلام آباد روانہ کیا گیا ۔نیروبی میں پاکستان کی سفیر ارشد شریف کے جسد خاکی کو ہوائی اڈے پر الوداع کرنے تک موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker