اہم خبریںپاکستان

سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد: سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) تحریکِ انصاف کے سینیٹر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے دوران برہنہ کر کے تشدد اور ناروا سلوک پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گرفتاری کے دوران سینٹر اعظم کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر عدالت کو پرائیویٹ پارٹس پر تشدد بارے آگاہ بھی کیا گیا،

 

 

گرفتاری کے دوران رکھا گیا سلوک آئین اور انسان کے وقار کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا از خود نوٹس کیا جائے۔واضح رہے کہ متنازع ٹویٹ کے جرم میں 22 اکتوبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker