وہاڑی (آئی پی ایس )عمران خان نااہلی فیصلہ کے خلاف میں روڈ بلاک۔پی ٹی آئی کارکنان ایم این اے طاہراقبال چوہدری اور زاہد اقبال چوہدری کی قیادت میں سراپا احتجاجالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیئے جانے کا اعلان سنتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان ایم این اے طاہراقبال چوہدری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن زاہداقبال چوہدری کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے وہاڑی کے داخلی خارجی راستے بند کردیئے جبکہ وی چوک میں ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی اس موقع پر ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کمشنر کو مہرہ بنا کر مقبول ترین لیڈر کو نااہل قرار دلوا کر ملک و قوم بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اس فیصلہ کو کسی صورت قبول نہیں کریگی الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لے اور ملک و قوم کو تباہی سے بچائے اور اپنا جانبدارانہ فیصلہ واپس لے اس موقع پر کارکنان نے الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی کارکنان کا نعرہ تھا ییلو الیکشن کمیشن کا ییلو فیصلہ نامنظور، الیکشن کمیشن کا جانبدارانہ فیصلہ نامنظور ،لاٹھی گولی کی سرکار نہیں نہیں چلے گی نہیں چلے گی، اگلی بازی پھر نیازی کارکنان نے وی چوک میں دھرنا دے رکھاہے