بین الاقوامی

چین کے انسداد سیلاب سے نمٹنے کے ماہر گروپ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ماہر گروپ کا بھیجنا چین پاک چاروں موسموں کی دوستی کی ایک اور مثال ہے، شو شیئن بیاؤ
چینی حکومت اور عوام کی حمایت نے پاکستان اور چین کے درمیان "آہنی مضبوط” دوستی کو ثابت کیا ہے، چیف سیکرٹری سندھ
بیجنگ:
چین کے انسداد سیلاب اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے گیارہ رکنی ماہر گروپ نے پاکستان کے سیلاب سے شدید متاثرہ صوبہ سندھ کا دورہ کیا اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سندھ کے چیف سیکرٹری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔جمعہ کے روز رپورٹ کے مطا بق
سندھ کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ رواں سال جون سے صوبہ سندھ میں شدید سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور لاکھوں متاثرین کے معاش کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس مشکل وقت میں چینی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت نے ایک بار پھر پاکستان اور چین کے درمیان "آہنی مضبوط” دوستی کو ثابت کیا ہے۔
چینی ماہر گروپ کے سربراہ شو شیئن بیاؤ نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ماہر گروپ کا بھیجنا چین پاک چاروں موسموں کی دوستی کی ایک اور مثال ہے۔ ماہر گروپ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور انداز سے بروئے کار لائے گا اور اپنے تجربے کا پاکستانی فریق کے ساتھ مکمل طور پر اشتراک کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker