عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور PDM قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 21, 2022