صحت

ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہونے لگی ،ہلاکتوں میں اضافہ ہسپتال بھر گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے کا تعلق ضلع وسطی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 376کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 277کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں 85کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع وسطی 65،ضلع شرقی 54 ، ضلع جنوبی 26،ضلع ملیر 26 کیسز ، ضلع غربی 13 اور ضلع کیماڑی میں 8کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے آج تک کراچی میں 2 ہزار 705کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ بھر میں13 ہزار 675کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، صوبے میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں تعداد 12ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پشاورمیں ڈینگی کے 180 ، مردان میں 89 نئے کیسز اور صوابی میں 20 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی کیسز 4 ہزار سے زیادہ ہوگئے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ 37 کیسز لسبیلہ سے، 14 کیچ سے اور 2 گوادر سے سامنے آئے جبکہ کوئٹہ میں ڈینگی مریض 22 ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈینگی کے مجموعی کیسز چار ہزار 12 ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker