اسلام آباد

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کا نوٹس

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کا نوٹس ، وفاقی محتسب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس، وزارت مواصلات، چیف کمشنر اسلام آباد،سی ڈی اے، اور این ٹی آر سی کے اعلی حکام کو طلب کر لیا،وفاقی محتسب کے مطابق قوانین پر عمل درآمد اور قانون کی رٹ قائم کی جائے۔ ٹریفک قوانین توڑنے والوں پر بھاری جرمانے کئے جائیں۔ ٹرکوں اور ٹرالوں کو شہر سے باہر روکا جائے۔رات کو شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ و پولیس کی نفری کم ھونے کی وجہ سے سینئر طلبا کو بطور والنٹیر شامل کیا جائے۔ بطور پبلک سرونٹ عوام کو سہولت فراہم کرنا ھماری ذمہ داری ہے۔ عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کی مہم چلائی جائے۔ ٹریفک رولز سے آگاہی کے لئے اسے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد ٹریفک کے سلسلے میں ایکشن پلان مرتب کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker