صحت

موذی وباء کا پھیلاؤ جاری ،24افراد کی حالت تشویشناک

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح اور متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 34 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 24 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہےتاہم گزشتہ دنوں میں یہ تعداد اس سے زیادہ تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker