ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور نیشنل ہئیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشنز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کاسمیٹک گیسوتھراپی فری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ورکشاپ کی صدارت ڈاکٹر نثار احمد گوررڑ نے کی ۔ورکشاپ میں بڑی تعداد میں ورکنگ خواتین نے شرکت کی ۔ڈاکٹر نثار احمد گوررڑ نے اپنے خصوصی لیکچر میں کاسمیٹک گیسوتھراپی کی اہمیت اور استعمال کے حوالے سے بتایا ۔نیشنل ہئیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشنز ایسوسی ایشن کے صدر غلام علی نے ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی ممبران خواتین کے لیے یہ فری کاسمیٹک گیسوتھراپی ورکشاپ کا انعقاد کیا ،صدر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجادانور اور جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی نے معزز ورکشاپ کے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ آ خر میں شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔پریس ریلیز