پاکستان

’’اسی لئے تم سے دور رہنا چاہیے ‘‘

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے برائی سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اللہ کا فرمان ہےکہ اچھائی کے ساتھ کھڑے رہو اور برائی سے سے دور رہو۔جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نے ٹوئٹ کی کہ’ اسی لیےتمُ سے دور رہنا چاہیے۔

دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے بھی عمران خان کا بیان شیئر کرتے ہوئے انہیں پیشہ ور بھکاری قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حریف سیاستدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker