اہم خبریںبین الاقوامی

امریکی حکام کے اعلیٰ عہدیداروں کی دوحہ میں طالبان وفد سے ملاقات

دوحہ(آئی پی ایس )امریکی حکام کے اعلیٰ عہدیداروں نے قطر میں اہم افغان طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ امریکی حکام نے طالبان سے پہلی ملاقات کی ہے۔
میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے طالبان وفد سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی، رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے اور امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے طالبان وفد سے دوحا میں ملاقات کی، طالبان حکومت کے انٹیلی جنس سربراہ عبدالحق واثق بھی ملاقات میں شریک تھے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام اور طالبان وفد کے درمیان ملاقات ہفتے کے روز دوحا میں ہوئی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا امریکا خطے میں اپنے مفادات کے لئے استحکام چاہتا ہے تو اسے افغان حکومت سے مثبت تعلقات بنانے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker