اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

لانگ مارچ روکنے کیلئے پولیس کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی لانگ مارچ ، پولیس کی تیاری آج بھی جاری ہیں ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں،مختلف شہروں میں جلسے کررہے ہیں ،حکومت بھی خاموش نہیں بیٹھی وہ بھی لانگ مارچ کو روکنے اور پی ٹی آئی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد پولیس اور دیگر سیکیورٹی کے ادارے لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد گھسنے سے روکنے کیلئے فعال ہوچکے ہیں ، جگہ جگہ کنٹینرز پہنچائے جارہے ہیں ۔چھٹی کے روز بھی کام جاری رہا ۔مزید کینٹرز اور انھیں مختلف مقامات پر رکھنے کا کام جاری ،ریڈ زون کے گرد بھی مزید کینٹرز پہنچا دئیے گے ۔
ریڈ زون کے گرد کینٹنرز کی تین دیوار یں کھڑی کی جائینگی ،روات ، فیض آباد ، بارہ کہو ، کشمیر چوک ، جی فورٹین ، ترنول ، گولڑہ موڑ پر بھی کنٹینرز پہنچا دئیے گے ،اب تک ساڑھے پانچ سو کنٹینرز ریڈ زون اور دیگر مقامات پر پہنچائے گے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker