سندھ

سندھ کے بڑے شہر میں دھماکہ ،متعددافراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

 

نواب شاہ(آئی پی ایس)سندھ کے بڑے شہر میں دھماکہ ،متعددافراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات،ریسکیوٹیمیں پہنچ گئیں ،مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ۔

فیکٹری میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ ںواب شاہ میں اچار کی فیکڑی میں گیس بھرگئی ، جس کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہاشم ٹاؤن کےعلاقے میں پیش آیا تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹے دانش ، سلمان اور باپ ناصر کے علاوہ ایک مزدور قاسم شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، عینی شاہدین نے بتایا چارفیکٹری میں مزدور تہہ خانے میں اترے تو گیس بھرجانے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی، اس کے بعد یکے دیگرے ایک دوسرے کو بچانے کیلئے تہہ خانے میں اترے اور جان کی بازی ہار گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker