فن و فنکار

علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے افکار نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں،عدیل ہاشمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کے افکار نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مشہور اداکار، ہدایتکار اور موٹیویشنل سپیکر عدیل ہاشمی نے یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ فیض اور اقبال کے نظریات کو ہمیں صرف کتابوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ عملی زندگی میں بھی ان سے استفادہ کیا جائے۔ گفتگوہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم ترین جزو ہے اور ہمیں گفتگو میں الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے نہایت محتاط رہنا چاہیئے۔ الفاظ ایسے پتھر ہیں کہ جن سے ہم ایک خوبصورت محل بھی تعمیر کر سکتے ہیں اور کسی کو تکلیف میں بھی مبتلا کر سکتے ہیں۔ ہم اقبال اور فیض جیسے عظیم شعرا کی وراثت کے امین ہیں اور ہمیں اس عظیم ورثے کی حفاظت کرنی چاہیے۔

ورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے کیا تھا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور انکی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کاکہنا تھا کہ آرٹس اور سوشل سائنسز بھی تعلیم کا اہم جزو ہیں اور ان کی اہمیت کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈائریکٹرز، ڈین، فیکلٹی ممبرز اور طلبا طالبات کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker