وہاڑی(آئی پی ایس)ملتان ریجنل پولیس آفیسر کا اردل روم ، پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی
قتل کی ناقص اور بروقت تفتیش نہ کرنے پر انسپکٹر کو سب انسپکٹر جبکہ برخاست دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی اپیلیں مسترد اور تین برخاست کانسٹیبلز کی اپیلوں کو منظور کر لیا۔
پولیس افسران محتاط اور قانون کے دائرے میں رہ کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
اچھی اور بری کاکردگی کے حامل پولیس افسران کا محاسبہ تسلسل سے جاری رہتا ہے۔ رفعت مختار راجہ
ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ، آن کا کہنا تھا کہ ہر پولیس آفیسر قانون کے دائرے میں رہ کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اپنے فرائض کی بجاآوری میں غفلت لاپرواہی سے اجتناب کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت ڈسپلن فورس اچھی اور بری کارکردگی کے حامل پولیس افسران کا محاسبہ مسلسل جاری رہتا ہے تاکہ ان کی کاکردگی میں بہتری آئے۔
اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی گئی وہ ذیل ہیں۔
انسپکٹر شیراز انور وہاڑی کو مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے پر ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی جبکہ قتل کے مقدمہ کی ناقص اور بروقت تفتیش نہ کرنے پر تنزلی کر کے سب انسپکٹر بنادیا۔
سب انسپکٹر محمد حسن آفتاب ایس ایچ او گگو وہاڑی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عباس علی ، اور عامر حسین کاظمی کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کردیا اور اس کی انکوائری ایس ایس پی آر آئی بی ملتان کو کرنے کا حکم دیا۔
سب انسپکٹر عدنان جمیل وہاڑی کو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر معطل کردیا ، معاملہ کی انکوائری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کو کرنے کا حکم دیا۔
برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سہیل عارف لودھراں کی اپیل میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دی۔
ہیڈ کانسٹیبل شوکت حسین ملتان کی اپیل تنزلی تنخوا ہ ریگولر انکوئری کیے بغیر دینے پر منظور کی گئی اور ایس ایس پی آ ر آئی بی کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔
سب انسپکٹر خالد حسین خانیوال کی اپیل برخلاف سروس ضبطگی میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئی۔
سب انسپکٹر حافظ عدنان وہاڑی کی اپیل برخلاف سنشور مسترد کر دی۔
سب انسپکٹر محمد ارشاد وہاڑی کی اپیل برخلاف روکے جانے ترقی ایک سال کو سنشور میں تبدیل کردیا اور آ ئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال خانیوال کی اپیل میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردی۔
سب انسپکٹر شکیل اختر وہاڑی کی اپیل برخلاف جرمانہ 500 میرٹ پر پونے پر منظور جبکہ روکے جانے ترقی ایک سال کو سنشور میں تبدیل کیا گیا اور آئیندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
سب انسپکٹر محمد نوید خانیوال کی اپیل سروس ضبطگی تین ماہ اور روکے جانے ترقی ایک سال کو سنشور میں تبدیل کردیا۔
سب انسپکٹر محمد ارشد وہاڑی کی چھ اپیلیں برخلاف سزائے سنشور اور روکے جانے ترقی ایک سال میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کر دیں۔
سب انسپکٹر خالد حسین خانیوال کی سزائے سنشور کی چھ اپیلوں کو خارج کردیا جبکہ سروس ضبطگی چھ ماہ کو سزائے سنشور میں تبدیل اور سروس ضبطگی چھ ماہ کی اپیل میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کردیا۔ جبکہ سروس ضبطگی تین ماہ کی اپیل کو منظور کرلیا۔
سب انسپکٹر شاہد اقبال وہاڑی کی مقدمہ کی بروقت تفتیش نہ کرنے پر سزائے سنشور اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
سب انسپکٹر محمد امین خانیوال کو عدالتوں کے سکیورٹی انتظامات ناقص کرنے پر سزا سروس ضبطگی ایک سال دی۔
برخاست کانسٹیبلز محمد احسن ، محمد عامر اور محمد مہران غنی کی اپیلیں برخلاف برخاستگی منظور کی گئیں ، ان کو یہ سزائیں بغیر انکوائری کے دی گئی تھی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان کو انکوئری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔