بین الاقوامی

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز جنوبی کوریا کے پانیوں میں پہنچ گیا

پیانگ یانگ (آئی پی ایس)امریکی طیارہ بردار جنگی بحری بیڑہ یو ایس ایس رونالڈ ریگن جنوبی کوریا کے ساحل پرپہنچ گیا۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تقریبا چار سالوں میں پہلی مرتبہ جنوبی کوریا کے ساحل پر پہنچا ہے ، اس کی آمد کا بنیادی مقصد بظاہر شمالی کوریا کو امریکا بارے دیئے گئے بیان کے حوالے سے سخت ردعمل ظاہر کرنا ہے۔یو ایس ایس رونالڈ ریگن اور اس کے ساتھ آنے والی سٹرائیک فورس جنوبی بندرگاہی شہر بوسان کے ایک بحری اڈے پر ہے۔

 

یہ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لیے اس علاقے میں اب تک کی سب سے اہم تعیناتی ہے۔ واضح رہے شمالی کوریا نے یوکرین کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی الزام مسترد کر تے ہوئے امریکا کو افواہیں پھیلانے بند کرنے بارے خبردار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker