
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، صدر تحریک دفاع حرمین شریفین مولاناعلی محمد ابو تراب، رہنما پروفیسر سجاد قمر نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قوم کو سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک باد دی ہے اور دعا کی ہے کہ سعودی عرب ترقی کرے اور امت مسلمہ کی رہنمائی کرتا رہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں رہنماں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا روحانی مرکز ہے۔موجودہ سعودی حکومت کے دور میں حرمین شریفین کی تاریخی توسیعی ہوئی ہے۔اور حجاج و معتمرین کے لیے بہترین خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ کے دو روشن ستارے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور سعودی عرب اسلام کا مرکز ہے۔پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم مولنا علی محمد ابو تراب اور پروفیسر سجاد قمر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کو بھی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں میں تعلقات میں مزید بہتری ہوئی ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے عہد دونوں ممالک میں تعلقات اور روابط بہتر سے بہتر تر ہو رہے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے دل یکجا ہیں۔اور یہ تعلق اسی طرح جاری رہے گا۔