بین الاقوامی

جرمنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مستحق ہے،چانسلر اولف شولز

نیویارک(آئی پی ایس)جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مستحق اور اس حیثیت میں بھاری ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

 

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن چانسلر اولف شولز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے بھاری ذمہ داری سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،

 

جرمنی اقوام متحدہ کے اصولوں کا احترام ، تعاون اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کرتا ہے،دیگر ممالک مستقل رکنیت کے حوالے سے جرمنی کے ساتھ تعاون کریں۔جرمن چانسلر نے زور دیا کہ ہمیں اس وقت سلامتی کونسل کے قوانین میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے،30 ،50 یا 70 سال پہلے بنائے گئے ان قوانین کو 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق بد لنا چاہیے۔انہوں نے یوکرین میں روسی حملے پر تنقید کرتے ہوئے اسے واضح اور سادہ طور پر سامراجیت پر مبنی اقدام قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روسی قبضے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

 

انہوں نے روس کے پاس موجود جوہری ہتھیاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں سے اپیل کریں گے کہ وہ اس صورتحال میں غیر جانبدار رہیں ۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ہمیں اس وقت خاموش نہیں رہنا چاہیے جب ایک بڑی جوہری طاقت تشدد کے ذریعے سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سامراجیت کی واپسی صرف یورپ کے لیے تباہی کا باعث نہیں ہے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرے کا باعث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker