اسلام آبادپاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسلام آباد میں راولپنڈی کے مقابلے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں ے دوران اسلام آباد میں مزید 82افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 289 ہوگء ہے جو ماضی کے مقابلے میں ذیادہ ہے ۔اسلام آباد میں ستمبر2019میں ڈینگی سیمتاثرہ افراد کی تعداد 219 تھی، رواں ماہ یہ تعداد 1327 ہو چکی ہے جبکہ راولپنڈی میں سال 2019 اور رواں برس کا جائزہ لیا جائے تو سال 2019 ستمبر میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی تعداد 1586 تھی اب یہ تعداد 1204 ہیدوسری جانب راولپنڈی کے تین سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 66 ہوچکی ہے،راولپنڈی کے تین ہسپتالوں کی ڈینگی وارڈز میں موجود بیڈز کی تعداد404ہے جہاں 289 مریض زیر علاج ہیں، الائیڈ ہاسپٹیلز میں 5مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 122،ہولی فیملی ہسپتال میں 67، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 100 مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی میں آنے والے ذیادہ تر مریضوںکا تعلق دھاماں سیئداں، چک جلال دین سے ہے۔متاثرہ علاقوں میں فوگنگ سپرے اور لاروا سرویلنس تیز کردی گئی ہے،اب تک ڈینگی سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker