اسلام آبادپاکستان

یہ کام ہرگز نہیں ہوسکتا ،عدالت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوخبردارکردیا

 

اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ گراؤنڈز کی نیلامی روک دی ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن گراؤنڈز کو کرائے پر دے رہی تھی جس پر عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام ہرگز نہیں ہوسکتا ۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر سابق چیئرمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی )سردار مہتاب نے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز نے درخواست پر سماعت کی اور حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا ، حکم نامے کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوکرکٹ گراؤنڈز کرائے دینے سے روک دیا گیا ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker