اہم خبریںپاکستان

رابن رافیل کی عمران سے ملاقات ؟ امریکی سفارتخانے کا تصدیق سے انکار

اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سابق سفیر رابن رافیل کے پاکستان میں دورے سے متعلق مختلف خبریں زیر گردش ہیں

سابق سفیر کی متعدد سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کے باوثوق ذرائع نے نمائندہ سب نیوز شبیر حسین کو بتایا کہ سابق امریکی سفیر کسی آفیشل دورے پر پاکستان نہیں آئیں ،امریکی سفارتخانے کے باوثوق ذرائع کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سابق امریکی سفیر رابن رافیل اس وقت امریکی حکومت کا حصہ نہیں اس لیے انکی ملاقاتوں میں کوئی دلچسپی نہیں

یاد رہے کہ سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی خبر زیر گردش ہیں اور چند میڈیا ہاوسز نے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی پاکستان میں دورے کو امریکی آفیشل دورے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker