اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ، نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی۔ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker