اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مہنگائی ،معاشی تباہی ،سیاسی عدم استحکام پی ڈی ایم حکومت کو لے ڈوبے گا ،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا۔ مہنگائی ،معاشی تباہی ،سیاسی عدم استحکام پی ڈی ایم حکومت کو لے ڈوبے گا ،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے، تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔

جاری کرد ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہیں ہوگا، ایل سی نہیں کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں غذائی قحط ہوگا، گندم ،کپاس اور گنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی اس لیے صرف الیکشن ہی حل ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہےمعاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker