
اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 5 بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے چار بھکاریوں جبکہ اسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے ایک بھکاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر کرائی ہے ۔