اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 98 کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا جب کہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker