اسلام آبادپاکستان

غیرت کے نام پراسلام آباد میں خون کی ہولی،میاں بیوی کو گولیاں مار دی گئیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نثار اور اس کی بیوی کو رات گئے نامعلوم افراد نے گولیاں مارکرقتل کیا، قتل کا واقعہ تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker