اہم خبریںعلاقائی

اولین ترجیح علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو

وہاڑی (محمد اشرف )نئے تعنیات ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر احمد نواز نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لیے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایمرجنسی آوٹ ڈور سمیت دوسرے شعبوں میں علاج کے لیے آنے والے تمام مریضوں کو بلاتفریق علاج کی تمام سہولیات مہیا کریں انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ایمرجنسی میں تمام ادویات فری فراہم کی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ایمرجنسی مریضوں کے علاج معالجے کو اولین ترجیح دیں ہسپتال میں شعبہ سرجری ، شعبہ امراض دل ، چلڈرن کمپلکس ، آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ سمیت دوسرے تمام شعبوں میں تجربہ کار ڈاکٹرز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں عملہ کی کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد نواز نے کہا کہ ہمیں اس وقت ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ کی شدید کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنے کام کو پوری ایمانداری سے سر انجام دیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کو ڈیوٹی روسٹر کے حوالے سے اس بات کا سخت پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے وقت اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹر احمد نواز نے کہا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مریض کی جان بچائیں اس کے لیے میری شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ جب بھی ہسپتال مریض کے ساتھ آئے تو ڈاکٹرز و عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker