
اسلام آباد(آئی پی ایس )پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پی پی آر اے)اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینارکا مقصد تمام صوبائی PPRAsکوفیڈرل پیپرا کے پراجیکٹE-Pak Acquisition & Disposal System (E-PADS) کے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور اس سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے انکی آرا کا خیر مقدم کرنا تھا۔اس موقع پر فیڈرل پیپرا کے منیجنگ ڈائریکٹر مقبول احمد گوندل، ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ جینی بیہاسین (Mr. Jany Benhassine)،پی ایم یو پیپرا کے پراجیکٹ منیجرطارق جاوید خان، پی ایم یو پیپرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر محمد زبیر کے علاوہ بیس اعلی افسران نے شرکت کی جن میں منیجنگ ڈائریکٹر بلوچستان پیپرامجیب الرحمن،منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب پیپرا وقار عظیم،منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ پیپرا شاہد حسین، سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرخ عتیق خان اورسندھ پیپراسے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب علی خان نے شرکت کی۔
اس موقع پرایم ڈی پیپرا مقبول احمد گوندل نے پیپرا کے E-PADS سسٹم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اس میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔مزید بر آں نادرا اورایس ای سی پی کے ساتھ ایک معاہدہ پربھی دستخط کئے گئے۔ تمام صوبائی پیپرازنے اس عمل کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور پروکیورمنٹ کے لیگل فریم ورک کو مشترکہ بنیادوں پر اسطوار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔شرکا کی جانب سے اس عمل کو پبلک پروکیورمنٹ کے عمل میں انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کے یقین دہانی کرائی گئی۔