پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال، ڈی آئی خان ،ٹانک، دیر اور چترال میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر چترال میں دس روز تک ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز تک اور دیر میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
دیر،چترال اورٹانک کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور دوسرے ادارے بند رہیں گے۔انتظامیہ کے مطابق فیصلہ کسی بھی جانے نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔