وانا(آئی پی ایس)محکمہ پولیس وانا نے ڈی سی ساوتھ وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، تحصیل برمل شولام اور پتنئی چیک پوسٹ پر چار جرگہ مار مشران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ضلع جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم گزشتہ 7 دنوں سے عوامی مطالبات کے بنا پر مختلف تحصیلوں میں بند کردیاہے
پولیس ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم سب ڈویژن وانا میں مکمل طور پر بند ہے عوام نے پولیو مہم کو علاقے میں امن وامان سے مشروط کردیاہے ۔
دوسری جانب تحصیل سراروغہ، مکین اور لدھا میں تحریک طالبان پاکستان نے روکا ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سراروغہ میں طالبان گروپ 20 لاکھ اور مکین کے طالبان 70 لاکھ بھتہ حکومت سے مانگ رہا ہیں ۔اس صورت حال کے حوالے سے گزشتہ روز ٹانک میں شیرپاؤ محسود کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مسلہ کو فوری طور پر حل کرائیں انھوں نے کہاکہ اگر پولیو ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو کچھ ہو تو مقامی ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہوگی ۔