اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

نفرت انگیزبیانات ،پی ڈی ایم کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

 

پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا حکومت نےریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقدمات کریمینل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 196 کے تحت درج کئے جارہے ہیں۔

بیرسٹرسیف کے مطابق مقدمات درج کرنے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کو سیکشن 196 کے تحت اختیارات  تفویض کئے گئے ہیں ،پشاور: مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز 108A 153A اور 505 کے تحت درج کئے جائیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سابقہ وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی ائی علی امین گنڈاپور کی شکایت پر مقدمات درج کریں گا،مقدمات ماضی میں فوج، عدلیہ اور دیگر  ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات کی بناء پر درج کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker