اہم خبریںپاکستان

کوریا پاکستان فرینڈشپ گروپ کا پارلیمانی وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(آئی پی ایس)جمہوریہ کوریا کی پارلیمنٹ کے فرینڈز شپ گروپ کے سربراہ لی ہیک ینگ کورین اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے ہمراہ 22 سے 25 اگست 2022 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی، بین الپارلیمانی یونین (IPU)، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA)، ASEAN بین پارلیمانی اسمبلی (AIPA) جیسے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ کورین ارکان پارلیمنٹ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ کورین اراکین پارلیمنٹ کا وفد قومی اسمبلی آف پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاک-کوریا فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر اور ممبران سے ملاقاتیں کرے گا۔

علاہ ازین کورین پارلیمانی وفد اہم سیاسی راہنماں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وفد اسلام آباد میں پاکستان کی یادگار اور دیگر ثقافتی مقامات کا دورہ بھی کرے گا۔ وفد میں کوریا-پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ لی ہیک ینگ، کورین اراکین پارلیمنٹ لی سنگھیون، کم بیونگیو، این بیونگگل شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker