
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل ایسوسی اسلام آباد اور ہیلتھ سروسسز اکیڈمی کے درمیان پی ایم اے کے تمام ممبران کو سکالر شپ،فیسوں میں کمی ،مختلف سیمینار کے انعقاد میں باہمی تعاون پر ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ایم او یو پر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پروفیسرڈاکٹر اخترعلی بندیشہ صدر پی ایم اے اسلام آباد نے دستخط کئے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا، ڈاکٹر سیدہ لوبا حسین سینئر نائب صدر، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق، ایگزیکٹو ممبرڈاکٹر محمد اجمل، پروفیسر ڈاکٹر مبشرحنیف، ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر فضل سمیت پی ایم اے اسلام آباد اور ہیلتھ سروسسز اکیڈمی کے دیگر عہدیدران موجود تھے۔ایم او یو کے مطابق پی ایم اے اسلام آباد کے تمام ممبران کو سکالر شپ،فیسوں میں کمی، پی ایم سے ممبران کیلئے سیٹ مختص،ریسرچ(سیمینار اور کانفرنس)کے انعقاد اور صحت کے شعبے بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔





