اسلام آباداہم خبریںصحت

ایم ٹی آئی منسوخی میں تاخیر ، پمز میں جمعہ سے مکمل ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایم ٹی آئی منسوخی میں تاخیر اور پمز ایم ٹی آئی انتظامیہ کی طرف سے نئی بھرتیوں کے خلاف ایف ایچ اے کا ہنگامی اجلاس،جمعہ سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ، چوہدری قمر گجر نے کہا کہ ہم نے بہت انتظار کیا لیکن پمز انتظامیہ اور بھرتیاں کر کے ہم پر ایم ٹی آئی کے لوگ مسلط کر رہی ہے، ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف ایم ٹی آئی منسوخی کا وعدہ کیا لیکن ایم ٹی آئی انتظامیہ کو کھلی چھوٹ دی،احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمعے کے دن سے تمام الیکٹو سروسز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا اور جب تک ہمارا ایم ٹی آئی منسوخی بل سینٹ سے پاس نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ،ایم پی آئی منسوخی بل اس سے پہلے قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا اور حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جلد از جلد اس بل کو سینیٹ سے بھی پاس کروائیں گے تاکہ ایم ٹی آئی کو ختم کیا جا سکے لیکن ایم ٹی آئی انتظامیہ ابھی بھی نیی بھرتیاں کر رہی ہے

ایم ٹی آئی کے کالے قانون کے تحت 14 اگست کو بھی ایک اشتہار دیا گیا جس کے تحت نئی بھرتیاں ہونی ہے ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جلد از جلد ایم ٹی آئی منسوخی بل کو سینٹ سے پاس کیا جائے اور ان غیر قانونی بھرتیوں کو روکا جائے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ہمایوں مھمند پہ بھی سخت تنقید کی گئی اور ہیلتھ کمیونٹی کا غدار قرار دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker