اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان

 

لاہور (آئی پی ایس ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انہیں 3 وقت کا کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی الٰہی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں متاثرین سیلاب کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کیا جائے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور انتظامیہ تمام امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،آخری متاثرہ فرد کی محفوظ مقام پر منتقلی تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں اضافہ کیا گیا جائے، امدادی کیمپس میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں ، متاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے، آفت میں گھرے افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی رات گئے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker