
راولپنڈی (قاضی بلال)ضلع راولپنڈی کی تمام اساتذہ تنظیموں اورملک بھرمیں گریڈ1سے16کے 22 لاکھ سرکاری ملازمین کی نمائندہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے مسلسل 13روزہ احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ان کی جگہ گریڈ19کے عفت نسیم کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے سیکریٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرNO.SO.(SE-I)1-30/2020کے تحت ہٹائے جانے والے متنازعہ سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف کو راولپنڈی سے تبدیل کر کے ضلعی ایجویکشن اتھارٹی گوجرانوالہ میں خالی پوسٹ پر قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا ہے ان کی جگہ گریڈ19کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (ایلیمنٹری /خواتین)کو اضافی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے 3ماہ کے لئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کا قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے یاد رہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین ، پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن،پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ ،انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن ،ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ،ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز سمیت اساتذہ کی تمام تنظیموں اور ایپکا راولپنڈی نے تیسری باراعظم کاشف کی بطور سی ای او راولپندی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے تبادلے کا مطالبہ کیا تھا پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مطالبے پر عدم توجہ کے باعث اساتزہ تنظیموں اور ایپکا نے احتجاج کی کال دی تھی جس کے تحت 5روز تک ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا تھا پانچویں روز اعظم کاشف کی جانب سے زبردستی اپنے عہدے کا چارج لینے کی غرض سے اتھارٹی کے دفتر آمد کے موقع پر احتجاجی اساتذہ و کلرکوں اور اعظم کاشف کے حامیوں کے درمیان تصادم اور پولیس کے لاٹھی چارج میں اعظم کاشف سمیت متعدد اساتذہ زخمی ہو ئے تھے جبکہ متعدد اساتذہ کو پولیس نے گرفتارکر لیا تھا جس کے بعد اساتذہ تنظیموں اور ایپکا نے محکمہ تعلیم کے دفاتر اور تعلیمی اداروں کی تالہ بندی شروع کر رکھی تھی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے اور تعلیمی ادارے کھل جانے کے باوجود مسلسل تالہ بندی سے طلبا و طالبات کا تعلیمی ضیاع ہو رہا تھا تاہم گزشتہ روز حکومت نے مجبورا اعظم کاشف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔