
شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عبد الولی عرف عمر خالد خراسانی 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکا ضلع برمل کے علاقے سراکی کلی میں ہوا،مفتی حسن اور حافظ دولت بھی دھماکے میں ہلاک ہوئے، ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات میں بھی حصہ لیا تھا۔