اہم خبریںپاکستان

پروفیسر حافظ سجاد قمرکا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اوردیگر کی شہادت پر اظہار تعزیت

راولپنڈی(آئی پی ایس ) کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل امجد حنیف کی تدفین کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل محمد عبدالعزیز اور معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے ان کی قبور پر تلقین کی اور سورہ فاتحہ اور سورہ آل عمران کے آخری رکوع کی تلاوت کی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ساحر شمشاد مرزا،لیفٹنٹ جنرل آصف غفور ،کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید ،سعودی ملٹری اتاشی میجر جنرل عواد عبداللہ سمیت اعلی سول و ملٹری حکام موجود تھے۔تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنما معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر ،سابق ایم این اے ملک ابرار احمد ،سابق چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل ر محمد افضل، سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ نے کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈئر کے جنازہ میں شرکت کی۔

بعد ازاں پروفیسر حافظ سجاد قمر اور ملک ابرار احمد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سرفراز کے سے ملاقات کی اور جنرل سرفراز اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا کہ یہ ملک و قوم کے لیے عظیم قربانی ہے ۔اللہ پاک اس کو قبول فرمائے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے دکھ کی ہر گھڑی میں بھرپور کردار ادا کیا اور جب بھی کوئی نازک موقع آتا ہے ۔افواج پاکستان سب سے آگے ہوتی ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔رہنماوں نے جنرل سرفراز کے بیٹے احمد سرفراز اور میجر جنرل امجد حنیف کے بیٹے سے بھی تعزیت کی اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔اور کہا کہ شہدا نے ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کی اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker