پشاور (آئی پی ایس)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے غیرقانونی کرنسی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 93 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی کرنسی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکوعلاقہ بٹ خیلہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا ۔
گرفتار ملزمان گزشتہ 5 سالوں سے غیر قانونی کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے زیر استعمال غیر قانونی دفتر کو سیل کر دیا گیااور ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔