پشاور(آئی پی ایس)کوہاٹ پنڈی روڈ پر ملتزم فلنگ سٹیشن سے پیوست جنرل سٹور کے قریب مبینہ دستی بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت خياء الله ولد محمد ارشاد سکنہ لاچی اور عبدالرحیم حسین شاہ ولد اسحاق حسین شاہ کے نام سے ہوئی ۔
واقعہ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اوربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ۔تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔واقعے کی مزیدتفتیش کی جارہی ہے ۔