اسلام آبادپاکستان

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی کے حوالے سے اجلاس،متعلقہ اداروں نے عرفان نواز میمن کو تازہ ترین صورتحال اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی،اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ،جیسے ہی کسی جگہ ڈینگی لاروا پایا جاتا ہے اسے فوری تلف کر نے کے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ٹیمیں ہائی الرٹ کر دی جاتی ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ نے ڈینگی لاروا پر قابو پانے کے حوالے سے نمایاں انتظامات کئے ہیں۔ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ ضلع اور تحصیل کی سطح پرایمر جنسی ریسپانس کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس ان کمیٹیوں اور ڈینگی تدارک کی ٹیموں کی نگرانی کریں گی۔ دیہی علاقوں میں یوسیز سیکریٹریز کی بھی ٹریننگ کا جا چکی ہے ۔ ڈی سی کی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو مشتبہ ڈینگی مریضوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کر نے کی ہدایات۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker