اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا

راولپنڈی /اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا ،نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ،سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ہونیوالی بارش نے جل تھل کردیا اور راولپنڈی کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ،نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ سڑکوں پر بھی پانی ہونے کے باعث لوگوں کی گاڑیاں خراب ہو گئیں جس کے نتیجے میں ٹریفک شدید جام ہو گئی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔نالہ لئی موسلادھار بارش سے بھر گیا ،انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کے ارد گرد کی آبادیوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔انتظامیہ الرٹ ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے عملہ کام کررہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker