اہم خبریںپاکستان

نظام تعلیم میں روایتی سوچ ختم کرنے کی ضرورت ہے ،علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے نظام میں روایتی سوچ ختم کرنے کی ضرورت ہے ،طلبہ و طالبات کو تعلیمی سفر کے لیے اپنی پسند کے شعبے اپنانے چاہییں تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایڈمن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے موقر اداروں میں سے ہے اور یہاں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات خوش نصیب ہیں انہوں نے کہا کہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں ہمیں اپنے تعلیمی نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ محض ڈگری سے آگے بڑھ کر تعلیم ہماری قوم کی تعمیر میں کردار ادا کر سکے

اس موقع پر انہوں نے ایکسپو میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کو طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی دورہ کیا یونیورسٹی اساتذہ، انتظامیہ کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker