پشاور(آئی پی ایس)فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل شیر اکبر اور کانسٹیبل جان علی کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شُہدا کو سلامی دی جنہیں بعد ازاں سپرد خاک کردیا گیا۔
آئی جی کے پی کے معظم جاہ انصاری، کمشنر پشاور ریاض محسود، سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شُہدا کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔آئی جی کے پی کے معظم جاہ انصاری نے شُہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شُہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر آئی جی کے پی کے نے شُہدا کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شُہدا کے خون رائیگاں نہیں جائے گے، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔