پاکستانگلگت بلتستان

پیغام پاکستان کے زیر اہتمام آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک گلگت میں مشاورتی اجلاس

گلگت(آئی پی ایس )پیغام پاکستان کے زیر اہتمام قیام امن کے لئے تعلیمی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک گلگت میں مشاورتی اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہو? ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد ضیاالحق نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اسلام کی کامیابی ہے ہم سب نے ملکر ملک کوکامیاب بنانا ہے اس مقصد کے لئے ہم نے جستجو کرنی ہے پاکستان کی خوشحالی ہماری آنیوالی نسلوں کی کامیابی کی ضمانت فراہم کرے گی ہمارے پاس خوشحال پاکستان کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے بریگیڈئیر ریٹائرڈ شفیق ناصر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ سے چھین کر آزادی حاصل کی اور حوالدار لالک جان جیسے بہادور سپوتوں نے اس کی حفاظت کی

 

۔سماجی انصاف،برداشت،قانون کی حکمرانی،گڈگورننس اور پاکستانیت کے جذبے کو فروغ دیکر ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر خاور شہزاد نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان کے بیانیے کوبچوں میں فروغ دینے کے لئے اساتذہ اور ماں کا کرداد بنیادی اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی تعمیر میں خواتین اپنا کردار اداکریں قوم کوفنی مہارتوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ملک خوشحالی کی راہ پر گامزہ ہو۔پاکستانیت کے جذبے کو فروغ دیکر ملک سے ہر طرح کی نفرتوں اور تعصبات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی عوام نے متحد ہو کر دہشتگری کو ختم کر دیا۔دشمن کو ہم نے اپنی صفوں میں گھسنے نہیں دینا ہے دشمن ہمیشہ موقع کی طاق میں رہتا ہے۔شہزادہ سلطان احمد علی نے سیشن سے خطاب کرتے ہو? کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ایک دوسرے کے کلچر کی عزت ضروری ہے

 

قائداعظم محمد علی جناح نے قانونی طریقے سے اپنا مقدمہ جیت لیا۔تحریک پاکستان کی جستجو میں گولہ بارود استعمال نہیں کیا گیا۔ پاکستان اللہ تعالی کا تحفہ ہے اسکا تحفظ اور خوشحالی ہماری اولین ذمہ داری ہے. اس سے قبل PDCN کے ہیڈ ڈاکٹر مولاداد نے پیغام پاکستان کے منتظمین اور شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں پیغام پاکستان کے بیانیے کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں ہر پلیٹ فارم سے پیغام پاکستان کو پھلانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے اندر رہتے ہوئے ہی مادر وطن کی حفاظت، استحکام اور بقا ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker