
لاہور(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے،ملک میں مارشل لاء لگانے کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما یاسمین راشد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت بنے گی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، پندرہ اور سولہ سیٹیں ہم نے لیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت مضبوط نہ ہو تو وہ غلط طریقے سے چپکنے کی کوشس نہ کرتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اندیشی کے باعث مارشل لا کی طرح کے حالات بنا دیئے گئے، مسلم لیگ عوام میں کتنی مقبول ہے، یہ ضمنی انتخاب سے ان کو اندازہ ہوگیا ہے، رانا صاحب آپ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رانا صاحب باہر نکلیں آپ کو پتا چلے گا کہ عوام کس پارٹی کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔





