پاکستانپنجاب

عدالت سے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

 

لاہور(آئی پی ایس) لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کر دی، اور کئی دیگر رہنماؤں کو شامل تفتیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 25 مئی کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے زبیر نیازی، شیخ امتیاز، میاں اکرم عثمان اور اعظیم افضال کے شامل تفتیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو فوری شامل تفتیش کیے جانے کا حکم دیا، جس پر زبیر خان نیازی اور دیگر کے بیانات فوری ریکارڈ کیے گئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو عدالت کے باہر ملزمان کے بیانات قلم بندکرنے کی ہدایت کی، اور ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں میں حماد اظہر، یاسمین راشد، اسلم اقبال، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، شفقت محمود، محمود الرشید، عندلیب عباس، مراد راس، یاسر گیلانی اور زبیر نیازی و دیگر پیش ہوئے۔

ملزمان کی جانب سے برہان معظم ایڈووکیٹ نے دلائل کے لیے مہلت مانگی، اے ٹی سی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست ان کے پیش نہ ہونے پر خارج کر دی، پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker