گلگت بلتستان

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت میں ایک روزہ یوتھ کا نفرنس کا انعقاد

 

گلگت (آئی پی ایس)برابری کی بنیاد پر فکری یکسوئی اور قومی وحدت کے فروغ کے لئے پیغام پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مندرجہ بالا مقصد کے حصول کے لئے گزشتہ روز قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت میں ایک روزہ یوتھ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا -کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل اسلامک ریسر چ انسٹیٹوٹ ڈاکٹر محمد ضیاء لحق کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کا مقصد عدم برداشت کے رویوں کو ختم کر کے مثبت رویوں کو جنم دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا لازمی ہے تاکہ معاشرے میں توازن قائم ہو۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اخلاقیات مذہب اور قانون کا ایک دوسرے سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان کے استحکام ، سلامتی اور خودمختاری کے لئے سب نے دیانتداری سے ملکر کام کرنا ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ رواں صدی کے اوئل میں دہشتگردی فرقہ پرستی اور تکفیریت نے ملک عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کے خاتمے کے لئے پاکستان کے علماء اور سیاسی قیادت نے مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دیکر اس ناسور سے نجات دلانے میں کامیابی حاصل کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ پاکستان کوبڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے آج ہم نے اپنی نوجوان نسل میں تحریک پاکستان والے جذبے کو بیدار کرنا ہے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔حکومت تعلیمی اداروں میں نوجوانوں پربھاری وسائل خرچ کرتی ہے۔بعد ازیں ڈگری کالج برائیطالبات گلگت میں دختران پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام میں خواتین کے کردار سے بہت اہم ہے۔ پاکستان کو قدرت نے ہر طرح کے وسائل دئیے ہیں۔ ہم نے ان وسائل کو ملک کی ترقی کے لئے برو ئے کار لانا ہے اوراس مقصد کے لئے دختران پاکستان کی سوچ کو اپناتے ہوئے ملک کی فلاح کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے- مقررین نے کہا کہ ہمارے عظیم قائد بھی یہی چاہتے تھے کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی کے لئے یہاں کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور یہی اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے اور یہی پیغام پاکستان ہے۔ اس سے قبل سٹی پارک گلگت میں پیغام پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا باقاعدہ افتتاح ہوا جس میں دو کرکٹ میچز کھیلے گئے ۔ پہلا مقابلہ ہنزہ ایگلز اور گلگت وارئیرز کے درمیان کھیلا گیا۔ گلگت ووئیرز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے میچ اپنے نا م کر لیا، اور دوسرے میچ میں دیامر لائنز نے نگر سٹارز کر شکست دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker